مرغی کا 6 گھنٹے میں 24 انڈے دینے کا بڑا کارنامہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مرغی کا 6 گھنٹے میں 24 انڈے دینے کا بڑا کارنامہ
مرغی کا 6 گھنٹے میں 24 انڈے دینے کا بڑا کارنامہ

بھارت کی ایک مرغی کا بڑا کارنامہ۔ 6 گھنٹے میں 24 انڈے دینے کے بعد مرغی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

بھارتی ریاست کیرالہ کے گاؤں میں مرغی نے 6 گھنٹے میں ایک ہی بار میں 24 انڈے دینے کے بعد پولٹری ماہرین کو حیران کر دیا۔ ماہرین نے اسے ایک بڑا کارنامہ قرار دیا۔ اس کارنامے کے بعد مرغی کو اسٹار کہا جارہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مرغی کو صبح کے وقت مالک نے لنگڑاتا ہوا دیکھا تو اُس کی ٹانگوں پر تیل لگایا جس کے بعد مرغی نے تیزی سے انڈے دینے شروع کردیے۔

مرغی کے تیز رفتاری کے ساتھ 6  گھنٹے میں 24 انڈے دینے کی یہ خبر گاؤں میں جنگل کی آگ کی طرح تیزی سے پھیل گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مرغی کے مالک نے سات ماہ قبل بینک کے قرض کی مدد سے اُسے خریدا تھا جبکہ پولٹری ماہرین کے مطابق یہ واقعہ ایک نادر کارنامہ ہے۔

 

Related Posts