کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے حوالے سے اپ ڈیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید6مریض انتقال کرگئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران6351 نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 212 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔جبکہ مزید6 مریض انتقال کرگئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد2415 ہوگئی ہے اور اب تک 1018013نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے جبکہ اب تک129827 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید221مریض صحت ہو چکے ہیں اور اب تک کورونا وائرس سے کل 123605مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ اس وقت3807 مریض زیر علاج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 3492 گھروں میں،6آئسولیشن سینٹرز میں اور 309مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور 140 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
انہوں نے اندرون سندھ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 212 کیسز میں سے147 کا تعلق کراچی سے ہے اور اسی طرح کراچی کے ضلع جنوبی میں 67، ضلع شرقی 34،کورنگی 18، ضلع وسطی 16،ملیر 8، ضلع غربی سے 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔