کراچی: اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ترسیلات زر 29 فیصد اضافے سے 24 ارب 24 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئیں ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق غیرممالک میں بسنے والے تارکین وطن نے مسلسل گیارہویں مرتبہ 2 ارب ڈالر سے زائد ترسیلات پاکستان بھیجی ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق رواں سال اپریل میں ورکرز ترسیلات 2 ارب 77 کروڑ 82 لاکھ ڈالر رہیں۔ اپریل میں سعودی عرب سے 66 کروڑ، متحدہ عرب امارات سے 54 کروڑ، برطانیہ سے 43 کروڑ، امریکا سے 31 کروڑ، خلیجی ممالک سے 29 کروڑ اور یورپی یونین سے 25 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔
اسٹیٹ بینک کاکہنا ہےکہ رواں مالی سال کے ابتدائی 10 مہینوں میں ورکرز ترسیلات 29 فیصد اضافے سے 24 ارب 24 کروڑ ڈالر رہیں۔ اس دوران متحدہ عرب امارات سے 5 ارب، برطانیہ سے 3.33 ارب، خلیجی ممالک سے 2.75 ارب، امریکا سے 2.21 ارب اور یورپی یونین سے 2.19 ارب ڈالر بھیجے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب اسمبلی میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف متفقہ قرارداد منظور