شہباز شریف عوام سے مانگنے کے بجائے خود قربانی دیں، عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کے نمائشی اقدامات سے معاشی صورتحال بہتر نہیں ہوگی۔ شہباز شریف عوام سے قربانی مانگ رہے ہیں، خود بھی قربانی دیدیں۔

ویڈیو کانفرنس کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمران خود بھی قربانی دیں، اپنے بیرون ملک موجود چوری کا پیسہ ملک لے آئیں۔ آپ نے 1100 ارب روپے کے کیسز معاف کرائے اور لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ مہنگائی کےلیے تیار ہوجائیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف قوم کو یہ تیاری کر وارہے ہیں کہ جو آئی ایم ایف سے ہم نے معاہدہ کیا ہے کہ قوم مزید مہنگائی کےلیے تیار ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزراء، افسران کی مراعات میں کمی، مہنگائی مزید بڑھے گی، وزیر اعظم

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ شہازشریف، آصف زرداری اور بیرونی طاقتیں حکومت گرانے کی سازش میں شریک تھے۔ آپ نے وعدہ کیا تھا کہ ملک ایک دم ٹھیک ہوجائے گا مگر آج 50 سالہ تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔

Related Posts