شاہد آفریدی کو ظلم کیخلاف بولنا چاہیئے۔عمران ریاض نے نئی بحث چھیڑ دی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
(فوٹو: آن لائن)

معروف صحافی عمران ریاض نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کے خلاف بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد آفریدی کو ظلم اور جبر کے خلاف بولنا چاہئے تھا، جس سے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں معروف صحافی عمران ریاض خان نے کہا کہ شاہد آفریدی کو قوم نے سر آنکھوں پر بٹھایا مگر انہوں نے ملک لوٹنے والوں سے لے کر مینڈیٹ چوری کرنے والوں تک کو مبارکبادیں دیں۔

ٹوئٹر پیغام میں عمران ریاض خان نے کہا کہ اپنی مقبولیت کی دھن میں مگن شاہد خان آفریدی نے پاکستان کے سب سے بڑے عوامی لیڈر (عمران خان ) پر کھل کر تنقید کرنا شروع کی تو لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔

پیغام میں عمران ریاض نے کہا کہ پاکستان میں شاہد آفریدی کی طرح، ان سے کم تر اور ان سے بہتر بہت سے اسٹارز موجود ہیں۔ جو آج بھی مختلف انداز میں خود کو عوام سے جوڑے ہوئے ہیں۔ ان سب کی بھی اپنی اپنی سیاسی سوچ ہے مگر کسی نے بھی عوام کی دل آزاری نہیں کی۔

عمران ریاض نے کہا کہ شاہد آفریدی کی نظریں شائد کسی اور ہدف پر مرکوز ہیں۔ عہدوں کے حصول کے لیے عزت داؤ پر لگانا ایک ہیرو کو زیب نہیں دیتا۔ اگر بولنا ہی تھا تو شاہد آفریدی کو ظلم اور جبر کے خلاف بولنا چاہیئے تھا تاکہ جن لوگوں نے اسے پیار دیا انکی محبتوں کا حق ادا ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ لالہ نے ہمیشہ غلط شارٹ کھیل کر خود کو آؤٹ کروانے کی روایت برقرار رکھی۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی سے منسوب بے بنیاد بیانات کو بھی اہمیت دی جاتی ہے جس پر شاہد آفریدی تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔