لاہور: سیالکوٹ پولیس کا کہنا ہے کہ معروف صحافی عمران ریاض خان بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں اور اس وقت اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ معروف صحافی اور یو ٹیوبر عمران ریاض خان بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے۔
Journalist/Anchor Mr.Imran Riaz Khan has been safely recovered. He is now with his family.
صحافی/اینکر عمران ریاض خان صاحب بازیاب ہو چکے ہیں۔ وہ اپنے گھر پہنچ چکے ہیں@OfficialDPRPP @rpogujranwala @PunjabPoliceCPO @GovtofPunjabPK @GovtofPakistan— Sialkot Police (@DpoSialkot) September 25, 2023
معروف صحافی اور یو ٹیوبر عمران ریاض خان کی یو ٹیوب ویڈیوز اور ٹی وی پروگرامز کو لاکھوں کی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین اور سامعین و ناظرین دیکھتے ہیں۔
تاحال معروف صحافی عمران ریاض کی جانب سے بازیابی کی تصدیق سامنے نہیں آسکی تاہم ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران ریاض بازیابی کے بعد بحفاظت طور پر اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔
خیال رہے کہ مختلف ٹی وی چینلز پر اپنا تجزیہ اور ٹاک شو پیش کرنے والے عمران ریاض خان طویل عرصے سے یوٹیوب اور ٹی وی اسکرین سے غائب رہے ہیں۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ عمران ریاض اس وقت اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ ہیں۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ٹیم نے رواں برس فروری کے دوران ہی عمران ریاض کو لاہور سے دبئی جانے سے قبل متنازعہ بیان دینے کے الزام میں ائیرپورٹ پر گرفتار کر لیا۔
قبل ازیں جولائی 2022 میں بھی امیگریشن حکام ضمانت پر رہائی پانے والے اینکر عمران ریاض خان کو دبئی جانے سے قبل آف لوڈ کیا تھا۔ ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ عمران ریاض کو بلیک لسٹ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔