مہنگائی کی ذمہ دار عمران نیازی کی حکومت تھی، خمیازہ اتحادی حکومت بھگت رہی ہے، وزیرِ خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہنگائی کی ذمہ دار عمران نیازی کی حکومت تھی، خمیازہ اتحادی حکومت بھگت رہی ہے، وزیرِ خارجہ
مہنگائی کی ذمہ دار عمران نیازی کی حکومت تھی، خمیازہ اتحادی حکومت بھگت رہی ہے، وزیرِ خارجہ

ملتان: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مہنگائی کی ذمہ دار عمران نیازی کی سلیکٹڈ حکومت تھی، جس کا خمیازہ اتحادی حکومت بھگت رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مہنگائی کی ذمے دار عمران نیازی کی سلیکٹڈ حکومت تھی جس کا خمیازہ آج اتحادی حکومت سمیت پوری قوم بھگت رہی ہے، تبدیلی کا دعویٰ کرنے والوں کو آج مہنگائی پر جھوٹا واویلا کرتے وقت شرم آنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے جولائی 2019 میں چھ ارب ڈالر کا معاہدہ کیا تھا، جس کے تحت آئی ایم ایف کی تمام تر عوام دشمن شرائط کو پورا کیا گیا، انہوں نے ہی بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور اس کے ساتھ ٹیکس کی شرح میں بھی اضافہ کیا انہی شرائط کے نتیجہ میں عمران خان اور اس کی کابینہ کی اجازت سے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کا بل بھی پارلیمان سے پاس ہوا پھر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جولائی میں 6 ارب ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی کا معاہدہ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

کرپٹو کرنسی میں گراوٹ، سرمایہ کاروں کی مشکلات میں اضافہ

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئی ایم ایف سے کیے گئے اِس معاہدے کے تحت پاکستان کو تین سال کے زائد کے عرصہ میں چھ ارب ڈالر کی رقم عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے قسطوں میں ملنی تھی اس معاہدے کے تحت پاکستان کو 800 کروڑ کے ٹیکس لگانے پڑیں گے۔

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ اس پیکج کے بعد پاکستان ایران گیس منصوبہ ہمیشہ کیلیے بند کرنا پڑے گا، آئی ایم ایف سے ملنے والے پیسے سی پیک پر نہیں لگائے جائیں گے اب بتائیں کہ گیس پائپ لائین منصوبہ اور سی پیک منصوبہ کس نے بند کیا۔

Related Posts