عمران نیازی نے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو شدید نقصان پہنچایا، وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران نیازی نے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو شدید نقصان پہنچایا، وزیر اعظم
عمران نیازی نے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو شدید نقصان پہنچایا، وزیر اعظم

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے ملک کے عالمی وقار اور مقام اور دوست ممالک کے ساتھ اس کے تعلقات کو شدید نقصان پہنچایا۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران نیازی یادداشت کی کمی کا شکار ہیں، ان کوچند یاد دہانیوں کی ضرورت ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق عمران خان کے دور حکومت میں کرپشن میں اضافہ ہوا، بڑے گھپلوں کے علاوہ ٹرانسفر، پوسٹنگ بھی فروخت ہوتی رہی۔

وزیراعظم نے لکھا کہ پی ٹی آئی چیئر مین نے اقتدار کی ہوس میں توازن کا احساس کھو دیا ہے، عمران خان کا جھوٹ، پروپیگنڈہ اور حقائق اس کا ثبوت ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے معیشت کو اتنا تباہ کر دیا کیا کہ قیمت عوام ادا کر رہے ہیں، عمران نیازی نے ملک کے عالمی وقار اور مقام اور دوست ممالک کے ساتھ اس کے تعلقات کو شدید نقصان پہنچایا۔

Related Posts