تحریکِ انصاف عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر اسلام آباد بند کرنے کیلئے تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریکِ انصاف عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر اسلام آباد بند کرنے کیلئے تیار
تحریکِ انصاف عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر اسلام آباد بند کرنے کیلئے تیار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر اسلام آباد بند کرنے کے لیے تیار ہوگئی ہے۔ چیئرمین کی کال پر ملک گیر مظاہروں اور دھرنوں پر مشتمل حکمتِ عملی مرتب کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کے دوران سابق وزراء سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں سے مشاورت کی۔ پارٹی قیادت نے چیئرمین عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

یہ بھی پڑھیں:

درخواستِ ضمانت منظور، شہباز گل کو رہا کرنے کا حکم

وزیرِ محنت کے پی کے شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو اسلام آباد کے داخلی راستے بند کرکے امپورٹڈ شہباز حکومت کی رخصتی تک دھرنا دیں گے۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں پر قائم بے بنیاد مقدمات کی مذمت کی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے حکومت مخالف تحریک اور پارٹی قیادت کو متحرک کرنے کیلئے یوتھ کے صوبائی صدور کا اجلاس جمعہ کے روز طلب کر لیا۔ اجلاس کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور ممکنہ احتجاج پر حکمتِ عملی پر غور کیا جائے گا۔ مشاورت کے بعد اہم فیصلے متوقع ہیں۔

کیا عمران خان گرفتار ہوں گے؟

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان گرفتار ہوں گے یا نہیں، تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا تاہم ہر بار جب ان کی درخواستِ  ضمانت عدالت میں زیرِ سماعت ہوتی ہے، حکومت کی جانب سے گرفتاری کا عندیہ ضرور دیا جاتا ہے۔

وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ ایک سے زائد مرتبہ یہ بیان جاری کرچکے کہ عمران خان کی درخواستِ ضمانت مسترد ہونے پر انہیں احاطۂ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا جائے گا تاہم عدلیہ کا رویہ عمران خان کے معاملے میں نرم نظر آتا ہے۔

Related Posts