اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے مخالفین کی خوف سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اکثریت واضح ہوگئی ہے، پوری قومی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور مخالفین کی خوف سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ عمران خان پر ذاتی حملوں پر اُتر آئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ موجودہ حکومت ضمنی الیکشن میں دھاندلی کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے، انتخابی حلقوں میں غیر قانونی ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔
یوکرین پر روسی حملے کا علم ہوتا تو کبھی ماسکو کا دورہ نہیں کرتا، عمران خان
اُن کا مزید کہنا تھا کہ 22 جولائی کو حمزہ شہباز فارغ ہو جائیں گے، الیکشن کمیشن نے تاحال مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، ان لوگوں نے نیب قانون میں ترامیم کر کے اربوں کا ریلیف لیا۔
مزید برآں ایک سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ ہم کیوں امریکا سے معافی مانگیں، معافی تو اُسے ہم سے مانگنی چاہیے۔