عمران خان کی حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے، کل پوری قوم نے اُن کا رونا دھونا سنا، سعید غنی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کی حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے، کل پوری قوم نے اُن کا رونا دھونا سنا، سعید غنی
عمران خان کی حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے، کل پوری قوم نے اُن کا رونا دھونا سنا، سعید غنی

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کی آخری سانسیں لے رہی ہے، کل کے جلسے میں پوری قوم نے مایوس عمران نیازی کا رونا دھونا سنا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت وینٹی لیٹر پر ہے، حکومت نے اب جنوبی پنجاب صوبے کی قرارداد جمع کرائی جبکہ ہم 2013 میں سینیٹ میں جنوبی پنجاب سے متعلق قرارداد جمع کرا چکے تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دورمیں کرپشن میں اضافہ ہوا، عمران خان نے کہا کہ روپیہ گرتا ہے توغربت میں اضافہ ہوتا ہے، جب پی ٹی آئی حکومت آئی تھی  تو ڈالر 120 روپے کا تھا۔

سعید غنی نے کہا کہ عمران خان نے ایک گھنٹے بعد کہا کہ بہت سنجیدہ بات کرنے لگا ہوں، سب سے بڑا این آراوعمران خان نے خود دیا، قومی خزانہ واپس لانے کیلئے خصوصی ٹاسک فورس بنائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ترین گروپ پارٹی کا حصہ ہے، عدم اعتماد تحریک میں ہمارا ساتھ دینگے، حسان خاور

مزید برآں سعید غنی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ایمنسٹی لینے والے چور ہوتے ہیں، کل پوری قوم نے مایوس عمران نیازی کا رونا دھونا سنا، پہلے کہا ٹرمپ کارڈ ہے وہ بدل گیا، سرپرائزکے بعد خط سامنے آگیا۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید جھوٹی پیش گوئیاں کرنے کے ماہر ہیں، عمران خان بھی شیخ رشید کی طرح جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں، عمران خان نے گزشتہ روز انکشافات کیے کہ ملک کتنا ترقی کرگیا، چندروز میں عمران خان کی اہلیہ سے متعلق انکشافات بھی سامنے آئیں گے۔

Related Posts