کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے زراعت منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کا کھیل بظاہر ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور ان کے پاس وقت تھا لیکن ضائع ہو گیا۔
منظور وسان کا اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہنا تھا کہ مئی کا آخری ہفتہ خطرناک ہو گا۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بہت کچھ ہونے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ارادہ ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور 8 اکتوبر کو انتخابات کرائے گی۔منظور وسان نے کہا کہ اس وقت انتخابات ناممکن لگ رہے ہیں۔
انہوں نے پیش گوئی کی کہ مخلوط حکومت اقتدار میں آسکتی ہے یا قانون میں ترامیم کرکے انتخابات ایک سال کے لیے ملتوی کیے جاسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:جے یو آئی کا سپریم کورٹ دھرنے میں ایک لاکھ کارکنان لانے کا اعلان
انہوں نے سیاستدانوں کو مشورہ دیا کہ وہ سوچ سمجھ کر فیصلے کریں۔