اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان جلد پنجاب اور کے پی کے میں متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور دورے کے دوران عمران خان سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پنجاب اور کے پی کے حکومت کو سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کیلئے اقدامات کی ہدایت دی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں پر اپ ڈیٹس لے رہے ہیں اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہیں۔
سمندر پار پاکستانیوں کو سیلاب زدگان کی مدد کیلئے عطیہ کرنا چاہیئے، مریم اورنگزیب