عمران خان کا آزادی مارچ دن بہ دن خونی ہوتا جارہا ہے، عطا تارڑ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کا آزادی مارچ دن بہ دن خونی ہوتا جارہا ہے۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی عطا تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا آزادی مارچ دن بہ دن خونی ہوتا جارہا ہے اور اُن کو بہت سے کیسز میں سزا بھی ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ سیف نیازی کا نام فارن فنڈنگ کیسزمیں ہے جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے دونوں کو نوٹس جاری ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

چینی کمپنیوں نے کراچی میں سرمایہ کاری کی دعوت قبول کرلی

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کراچی کے بزنس مین طارق شفیع کومنی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا گیا، عمران خان کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں، جس کا جواب ابھی تک نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو سائفر کے معاملے پر نوٹس بھیجا گیا تھا اور وہ اگست سے بیرون ملک ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ اعظم خان تحقیقات کو سامنہ کیوں نہیں کرتے جبکہ اعظم خان نے ایف آئی کوکہا ہے کہ 15 نومبر کی تاریخ دی جائے۔ عمران خان کے ساتھ تمام شریک جرم ملک سے باہر جاچکے ہیں۔

لیگی رہنما عطاء تارڑ پاکستان تحریک انصاف کے لاہور سے شروع ہونے والے آزادی مارچ کو“ گوگی بچاؤ مارچ ہے“ قرار دے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج 2 بجے کا اسد عمر کو نوٹس جاری کیا گیا تھا اور کل ایف آئی نے شاہ محمود قریشی کوتفتیش کے لیے بلایا گیا ہے۔

Related Posts