عمران خان کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کا اعلان
عمران خان کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کا اعلان

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ انشااللہ آئندہ الیکشن میں دوتہائی اکثریت لیں گے۔ ملک میں جو کچھ ہ ورہا ہے اس کے وہ لوگ بھی ذمہ دارہیں جو سازش کو روک سکتے تھے، معیشت کا یہ حال ہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ امریکا کو مدد کے لیے فون کر رہے ہیں۔چیف الیکشن کمشنرمستعفی ہوجائے۔ جمعرات والے دن دوپہر 2 بجے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کریں گے۔

سابق وزیراعظم خان نے پی ٹی آئی کے نیشنل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا، کرکٹ کی دنیا میں نیوٹرل امپائر سے پہلے ایک تاریخ تھی،جب اپنے اپنے امپائر ہوتے تھے تو زیادہ تر بدمزگیاں ہوتی تھیں،ہم نے 1986ء میں پہلی بارکرکٹ میں نیوٹرل امپائر کھڑے کیے تھے،1997کے الیکشن کے علاوہ ہر الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے آئین کوبہترکیا ہے، آج اپنے نیشنل کونسل ممبرز کو خوش آمدید کہتا ہوں، جس پراسس سے ہم گزرے کوئی پارٹی نہیں گزری، جو فیڈرل پارٹیاں تھی وہ سکڑ گئیں، پیپلزپارٹی آج اندرون سندھ کی پارٹی بن گئی ہیں، پارٹی الیکشن فری اینڈ فیئرہونا چاہیے،اگرالیکشن سسٹم ٹھیک نہیں ہو گا تو پارٹی میں اندر ہی تقسیم شروع ہو جاتی ہے،

عمران خان کا کہنا تھا کہ ای وی ایم آجائے تو دھاندلی کے 130 طریقے ختم ہوجاتے ہیں، بدقسمتی سے چیف الیکشن کمشنر نے ای وی ایم کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی،جس نظام میں میرٹ نہ ہو وہ ختم ہوجاتا ہے، الیکشن میں دھاندلی کا ان دوپارٹیوں کا ایک سسٹم بنا ہوا ہے، یہ دونوں پارٹیاں خاندانی پارٹیاں ہیں اسی لیے ختم ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں آئی ایس ایف کے ذریعے مراد سعید جیسے لیڈر سامنے آئے، جنرل الیکشن کے بعد پارٹی میں الیکشن کرائیں گے، ہم ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے انٹرا پارٹی الیکشن کرائیں گے، یہ دوپارٹی ہمارے سامنے ختم ہوئی یہ فیملی پارٹی ہے،یہ دونوں پارٹیاں گرو کرنے کے بجائے سکڑگئیں،دونوں پارٹیوں میں میرٹ نہیں۔

عالمی ادارہ کے مطابق برصغیرمیں کورونا کے دوران پاکستان میں سب سے کم بے روزگاری تھی، جب عدم اعتماد آئی تو ڈالر 178 اور آج 250 کا ہوگیا ہے،ہماری حکومت میں پٹرول 150اور ڈیزل 144 روپے تھا،آج دنیا میں پٹرول کی قیمتیں کم ہے اور ملک میں پٹرول 227 اور ڈیزل 244 روپے ہے،عالمی مارکیٹ میں گھی کی قیمت کم اور پاکستان میں 200 روپے زیادہ ہوگئی۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں ریکارڈ ٹیکس ریونیو اکٹھا کیا گیا، ملک میں ڈالرکی کمی ہوگئی ہے، سب سے خطرناک چیزہے،ہماری حکومت میں ریکارڈ ڈالرآرہے تھے،مارچ میں بیرونی خسارہ 500 ملین ڈالر اب 2 اعشاریہ 6ارب ڈالر تک پہنچ گیا، ہماری حکومت میں مہنگائی 17 فیصد اورآج 38 فیصد ہے، کورونا کے باوجود ہماری حکومت نے سب سے زیادہ نوکریاں دیں۔

مزید پڑھیں:عمران خان کا آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا

انہوں نے کہا کہ آج معیشت کا یہ حال ہے کہ آرمی چیف امریکا کو مدد کے لیے فون کر رہا ہے، اُنہوں نے کبھی ملک کے مستقبل کا نہیں سوچا،تحریک انصاف نے بلین ٹری لگا کرآنے والی نسلوں کا سوچا۔شہبازشریف نے 50 ارب تو اشتہارات میں خرچ کیا تھا،وہ اشتہارات دیکھ کر کہتے تھے شائد اس سے زیادہ زبردست ہی کوئی نہیں،اللہ نے ان کی اصلیت دکھا دی۔

Related Posts