اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر حکومت کو چاہتی تو سائفرکے معاملے پر عمران خان جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوتے۔
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔ سیاسی انتقام لینا ہوتا تو 14 ماہ انتظار نہ کرتے۔ عمران خان نے ملک کی ساکھ داؤ پر لگائی۔
انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں عمران خان کو گرفتار کیا۔ پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ جسمانی ریمانڈ پر موجود ملزم کو اتنا بڑا ریلیف ملا ہو۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو تمام مقدمات میں ایک ساتھ ضمانتیں دیں۔عمران خان سے جب بھی پوچھ گچھ یا تفتیش کی جائے تو وہ تشدد پر اتر آتے ہیں۔
تحریکِ انصاف کے ساتھ عوام کے دلوں میں بھی خوف بٹھایا جارہا ہے۔عمران خان
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی پوری قیادت لوگوں کو تشدد پر اکساتی رہی اور توڑ پھوڑ، جلاؤ گھراؤ کی نگرانی کرتی رہی۔ حکومت نے دانشمندی اور تحمل کا مظاہرہ کیا۔عمران خان اپنے خلاف کسی کیس میں جواب دینے کے لئے تیار نہیں۔ حکومت چاہتی تو سائفر کے معاملے پر عران خان جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوتے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ انتخابات ان کی مرضی کے وقت ہوں۔ انتخابات اس وقت ہوں گے جب ہم اپنی آئینی مدت پوری کرلیں گے۔