وزیر آباد: پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران کنٹینر پر فائرنگ کرنے والے مسلح شخص کو پکڑنے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ابتسام نے کہا ہے کہ خان صاحب جب تک زندہ ہے آپ پرآنچ نہیں آنے دیں گے۔
پی ٹی آئی کارکن کا وزیر آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے اُس نے فائرنگ کنٹینر پر کی، میرے خیال میں اس کی پسٹل آٹو تھی، جب میں اسے پکڑا تو اس سے قبل ایک شخص کو گولی لگ گئی تھی، مجھے اگر لگ جاتی تو کوئی بات نہیں تھی۔
حملہ آور کو پکڑنے والے پی ٹی آئی کارکن نے کہا کہ میں خان صاحب کے ساتھ بائی پاس سے پیدل آ رہا تھا، جب میں نے مسلح شخص کو دیکھا تو اس کے ہاتھ میں پسٹل تھا۔
میں نے بھاگ کر اُسے پکڑ لیا، اس نے فائر کر دیا تھا، میری جان جاتی ہے تو جائے لیکن عمران خان پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے، خان صاحب کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔
مزید پڑھیں:گوجرانوالہ،عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم کا بیان سامنے آگیا
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جب زخمی ہوئے تو انہیں شوکت خانم میموریل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں بہترین ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا معائنہ کررہی ہے۔