لاہور:پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب کے نام پر انتقال لیا جارہا ہے،عمران خان کو احتساب سے بھاگنے نہیں دینگے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کو جلد از جلد اصل چالان پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اس سے قبل ایف آئی اے نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کومرکزی ملزم جبکہ شہباز شریف نے منی لانڈرنگ اور کک بیک کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیلی میل کے وکیل نے برطانوی عدالت میں کارروائی کے دوران کافی ثبوت نہ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔
مزید پڑھیں:ہارتاوہی ہےجوہارکوتسلیم کرلیتاہے،وزیراعظم عمران خان