عمران خان سیاست کیلئے سیلاب متاثرین کی امداد رکوانا چاہتے ہیں، مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان سیاست کے لئے سیلاب متاثرین کی امداد رکوانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو خطرناک ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنے آپ کو درست طور پر خطرناک کہتے ہیں کیونکہ تکبر، انا پرستی اور خودپسندی میں ڈوبا بزدل شخص خطرناک ہی ہوتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ یہ بیمار ذہنیت ہے کہ میں وزیراعظم نہیں اس لئے سیلاب متاثرین کی مدد نہ کرو،یہ شخص گھٹیا سیاست کے لئے سیلاب متاثرین کی امداد رکوانا چاہتا ہے۔

اُن کا کہناتھاکہ کبھی آئی ایم ایف پروگرام پھر سیلاب متاثرین کی امداد رکوانے کی گھٹیا کوشش کرتا ہے، یہی ذہنی بیمار شخص شہدا کے خلاف سوشل میڈیا پر زہریلی مہم چلاتا ہے۔

کراچی:

عدالت نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کی تمام درخواستیں مسترد کردیں

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈھیٹ، فسطائی اور بے شرم انسان سفید جھوٹ بولتا اور سیلاب پر سیاست کرتا ہے، بیمار ذہنیت کا شکار شخص سیلاب متاثرین کے آٹے پر بھی سیاست کرتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کسی ادارے، سربراہ یا جج کو گالی دینے میں عمران کو تو کوئی شرم ہی نہیں آتی، اب عدالتوں کو پتہ چل جانا چاہئے کہ عمران خان کو ندامت ہے نہ ہی کوئی شرمندگی ہے۔

انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قوم اور میڈیا خود پسند و انا پرست شخص کے بجائے سیلاب متاثرین پر توجہ دے۔

Related Posts