لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لانگ مارچ کے دوران جاں بحق ہونے والی صحافی صدف نعیم کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے اُن کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
Chairman PTI Imran Khan visits deceased reporter Sadaf Naeem’s residence.#MMNews #ImranKhan #imrankhanPTI #SadafNaeem #sadaf pic.twitter.com/ylH1dVmEMO
— MM News TV (@mmnewsdottv) October 31, 2022
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمرنے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کے ہمراہ صحافی صدف نعیم کے گھر حاضری دی تھی، اسد عمر نےٹوئٹ میں کہاتھا کہ ابھی صدف نعیم کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کے لئے ملاقات ہوئی، اللہ مرحومہ کی مغفرت کرے اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔
لانگ مارچ کے دوران جاں بحق خاتون رپورٹر صدف نعیم کی نمازِ جنازہ ادا
انہوں نے بتایا کہ مرحوم صحافی کے اہلِ خانہ کا کہنا تھا کہ وہ صرف اپنی پروفیشنل ذمہ داری نہیں بلکہ دل کے جذبہ سے اس لانگ مارچ کی کوریج کر رہی تھیں۔
یاد رہے گزشتہ رات صحافی صدف نعیم لانگ مارچ میں حادثے کا شکار ہو کر اپنی جان کی بازی ہار گئیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حادثے میں صدف نعیم کی شہادت کا واقعہ انتہائی دلخراش ہے اور المناک واقعہ پر ہر دل دکھی ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ان کی فیملی کی مکمل دیکھ بھال کرے گی اور فیملی کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔