عمران خان کہتے تھے ایمنسٹی اسکیم سے چورفائدہ اٹھاتے ہیں،خواجہ آصف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان پر قاتلانہ حملے کے پیچھے مذہبی جنون کارِ فرما ہے، خواجہ آصف
عمران خان پر قاتلانہ حملے کے پیچھے مذہبی جنون کارِ فرما ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے ایمنسٹی اسکیم سے چورفائدہ اٹھاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ جس وقت ہمیں علم نہیں تھاعمران خان نے اس وقت ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ محتاط اندازہ لگایاجائے توڈالرکی قدر میں 50روپے کمی ہوئی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ گورنراسٹیٹ بینک اورحفیظ شیخ کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

انہوں نے حفیظ شیخ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیسے کیسے لوگ ہمارے جی کوجلانے آجاتے ہیں،گورنراسٹیٹ بینک اورحفیظ شیخ کوواپس جاکراپنے مالکوں کوجواب دیناہے۔

ٹیکس لیکرریفنڈدینے کارواج ختم کریں، حفیظ شیخ کی جگہ اسدعمرہی ہوتے انہیں تواپنے ووٹرزکے پاس جاناہے، کہاگیاعمران خان خودکشی کرلیگابھیک نہیں مانگے گا۔

عمران خان کم ازکم خودکشی کی کوشش ہی کرلیتے،بات رہ جاتی، نوازشریف کے پاکستان میں زرعی ترقی 4 اورنئے پاکستان میں 2.7فیصدہے، نواز شریف جو ٹیکس ریونیو چھوڑ کر گئے آج تک اضافہ نہ ہو سکا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پوری قوم کو کورونا وائرس کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے اور کہا جارہا ہے اگست تک 80ہزار لوگ پاکستان میں کوروناسے مریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کہاں ہیں ایک کروڑ نوکریاں؟ کہاں ہیں 50لاکھ گھر؟ مجھے کہیں دکھادیں۔

Related Posts