عمران خان نے اپنی حکومت چلانے کیلئے اداروں کا استعمال کیا، عظمیٰ بخاری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان نے اپنی حکومت چلانے کیلئے اداروں کا استعمال کیا، عظمیٰ بخاری
عمران خان نے اپنی حکومت چلانے کیلئے اداروں کا استعمال کیا، عظمیٰ بخاری

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ سابق حکمران اپوزیشن پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمات بنانا چاہتے تھے، گزشتہ 4 سال میں احتساب کے نام پر انتقام کا ڈرامہ چلا،ن لیگ کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں کرتی،عمران خان نے اپنی حکومت چلانے کیلئے اداروں کا استعمال کیا۔

عظمیٰ بخاری کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان سیاسی اور ذاتی زندگی میں خواتین کا استعمال کرتے ہیں، سابق چیئرمین نیب سے بھی مرضی کے فیصلے لینے کی کوشش کی گئی۔ سابق حکمران اپوزیشن پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمات بناناچاہتے تھے۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے خلاف فیصلوں کا احترام کیا، نواز شریف گرفتاری کے بارے میں جانتے ہوئے اپنی بیٹی کیساتھ وطن واپس آئے، سابق دور حکومت میں آٹا، چینی اور ادویات کا اسکینڈل سامنے آیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مالم جبہ، پرویزخٹک کے خلاف کیسز نہ کھولنے کی گارنٹی لی، سابق وزیراعظم نے مرضی کے فیصلوں کیلئے عدلیہ پر دباؤ ڈالا، نیب میں خواتین سے مرد اہلکار تحقیقات کرتے رہے۔

مزید پڑھیں:سابقہ حکومت نے چار سالوں میں 20 ہزار ارب کے قرضے حاصل کیے، مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری نے متعدد بار طیبہ گل سے ملاقات کی، عمران خان نے خاتون کی ویڈیو کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا۔

ن لیگ کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں کرتی، سابق دور حکومت میں میڈیا کو سچ بولنے کی اجازت نہیں تھی، سابق چیئرمین نیب کے خلاف خاتون کو ہراساں کرنے کی تحقیقات نہیں ہوئیں۔

Related Posts