اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی حقیقی خودمختاری کا الیکشن ہے، عوام کو گھروں سے نکلنا ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہے کہ ہمارے ووترز ہر قسم کے دباؤ اور ہراساں کرنے کی حکومتی کوششوں پر مزاحمت کر رہے ہیں۔
پنجاب کے 20حلقوں میں ضمنی الیکشن کا آغاز
ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لوگ حکومتی کوششوں کی مزاحمت کرتے ہوئے بڑی تعداد میں پنجاب کے ضمنی انتخابات کے دوران گھروں سے نکل رہے ہیں۔
مجھےیہ دیکھ کرخوشی ہےکہ ہمارے ووٹرزہرقسم کےدباؤ اور ہراساں کرنےکی(حکومتی)کوششوں کی مزاحمت کرتےہوئے بڑی تعدادمیں ووٹ ڈالنےکیلئےنکل رہےہیں۔میں چاہتاہوں کہ وہ سب لوگ،خصوصاًہماری خواتین جنہیں ابھی اپنا ووٹ ڈالناہے،وہ نکلیں اور ووٹ ڈالیں کیونکہ یہ????????کی خودمختاری+حقیقی آزادی کاالیکشن ہے
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 17, 2022
پیغام میں عمران خان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ وہ سب لوگ، خصوصاً ہماری خواتین جنہیں ابھی اپنا ووٹ ڈالنا ہے، وہ نکلیں اور ووٹ ڈالیں کیونکہ یہ پاکستان کی خودمختاری اور حقیقی آزادی کا الیکشن ہے۔
خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ کی کرسی کیلئے سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے، پنجاب کے 20 حلقوں میں آج ضمنی الیکشن کا آغاز کردیا گیا۔ پولنگ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔
پنجاب کے 14اضلاع میں جاری ضمنی انتخاب پی ٹی آئی اراکین کی چھوڑی گئی 20 نشستوں پر ہورہا ہے جہاں 175 امیدوار مدِ مقابل ہیں۔ 20حلقوں میں 3ہزار163 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔