چہرے پر سوجن، کیا عمران خان کو واقعی وزیراعظم ہاؤس سے نکالنے کیلئے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran Khan tortured in Prime Minister's House

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: عمران خان کی تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزارت عظمیٰ سے بے دخلی کے موقع پر 9اور10 اپریل کی رات ہونیوالے مبینہ تشدد کے واقعہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عمران خان کو 9اور 10 اپریل کی درمیانی شب وزیراعظم ہاؤس میں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، بعض صارفین نے تو عمران خان کے چہرے پر سوجن کے نشانات بھی واضح کرتے ہوئے تھپڑ اور گھونسے مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:تحریکِ انصاف کو مخلوط حکومت میں اتحادیوں نے بلیک میل کیا۔عمران خان

پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان پر تشدد سمیت کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی تردید کے باوجود دو روز بعد بھی سوشل میڈیا پر عمران خان کے نشان زدہ چہرے کے ساتھ تصاویر پوسٹ کرکے سوشل میڈیا پر تبصرے جاری ہیں۔

آیئے آپ کو دکھاتے ہیں کہ سوشل میڈیا صارفین اس حوالے سے کیا کہتے ہیں۔

 

Related Posts