عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان
عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرے گی جبکہ پاکستان میں ہوا سے بجلی پیدا کی جائے گی جو ماحول دوست اور سستی ہوگی۔

پاکستان میں ہوا سے 360 میگا واٹ بجلی کے منصوبے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم پاکستان کی معیشت کو ترقی کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اپوزیشن مذاکرات کامیاب، صدارتی آرڈیننس اور تحریک عدم اعتماد واپس

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی 14 ماہ کی حکومت سے ملکی معیشت میں استحکام پیدا ہوا جبکہ ترقی کرنے کے لیے ہمیں چین جیسے ہمسایہ اور دوست ملک کی مثال کو اپنے سامنے رکھنا ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ چین نے 70 کروڑ لوگوں کو غربت کی پستیوں سے نکالا جو کسی معجزے سے کم نہیں جبکہ سنگاپور ایک چھوٹا سا ملک ہے جس کی صنعت 300 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طویل المیعاد منصوبہ بندی چین کی کامیابی کا راز ہے جبکہ ہماری اقتصادی ٹیم  نے مشکل وقت میں قابلِ قدر کام کیا۔ ملکی معیشت مستحکم کرنے کے حوالے سے کام کے بعد ہم درست سمت میں جا رہے ہیں۔

معاشی حکمتِ عملی کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہونا ایک اہم کامیابی ہے۔ ملکی برآمدات میں اضافے پر خدا کا شکر ادا کرتا ہوں۔ عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانا ہماری اوّلین ترجیح ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی سرپرستی میں بنائی گئی ”احساس“ پروگرام کی نئی گورننس پالیسی منظور کر لی گئی  جبکہ معاونِ خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر کے مطابق احساس پروگرام کی پالیسی میں 27 نکات شامل تھے۔ 

معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے گزشتہ روز کہا کہ وفاقی کابینہ نے احساس پروگرام کی گورننس پالیسی کی منظوری دے دی جبکہ  کڑے احتساب کی پالیسی کے تحت ادائیگیوں اور بھرتیوں سمیت دیگر معاملات کی شفافیت پر زور دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کی سرپرستی میں بنائی گئی ”احساس“ کی نئی گورننس پالیسی منظور

Related Posts