عمران خان پر فردِ جرم عائد کیے جانے کا خدشہ، توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سیشن عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی جس کے دوران فردِ جرم عائد کیے جانے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان پر فردِ جرم آج عائد کی جاسکتی ہے۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کرے گی۔ فردِ جرم کے ساتھ ساتھ گرفتاری کا بھی خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی  انتخابی ریلی پھر مؤخر

خیال رہے کہ اس سے قبل تحریکِ انصاف کو آج لاہور میں انتخابی ریلی کی مشروط اجازت مل گئی ہے۔ لاہور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو اداروں کے خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی۔

قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی نے نگراں حکومت کے پھیلائے ہوئے جال سے بچ نکلنے کی ہدایت کردی، سابق وزیر اعظم عمران خان نے لاہور سے آج نکلنے والی انتخابی ریلی ایک بار پھر مؤخر کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ محسوس ہوتا ہے کہ نگراں حکومت نے دفعہ 144 غیر قانونی طور پر صرف پی ٹی آئی کی انتخابی ریلی پر نافذ کی۔

Related Posts