پاکستان تحریکِ انصاف کے نائب چیئرمین و سابق وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ملتان میں 29 مئی کے روز جلسۂ عام سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان 29 مئی کو ملتان میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اتوار کی شب ملتان میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ بے نظیر بھٹو کا بیٹا مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف سے پنجاب میں 10نشستوں کی بھیک مانگنے لندن گیا۔
تحریکِ انصاف کا 26 اپریل کو الیکشن کمیشن دفاتر کے سامنے ملک گیر احتجاج کا اعلان