اسلام آباد وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے امریکی رکن کانگریس الہان عمر سے ملاقات پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور چند سوالات کیے ہیں۔
رانا ثناء اللہ کا ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکی عہدیدار سے ملاقات سازش ہے یا مداخلت، قوم کو جواب دیں، الہان عمر سے ملاقات میں کون سی امریکی سازش پر بات ہوئی؟
وزیر داخلہ نے سوال کیا کہ کون سی سازش تیار ہو رہی ہے؟ اپوزیشن سے امریکیوں کی ملاقات کو سازش کہنے والا امریکیوں سے کیوں مل رہا ہے؟
انہوں نے کہا کہ قوم کو امریکا کے خلاف بھڑکانے والا آج امریکیوں سے ہنس ہنس کر باتیں کر رہا تھا، ”ابسلوٹلی ناٹ” کے نعروں سے قوم کو بھڑکانے والے نے ملاقات کے لیے ”ابسلوٹلی یس” کیوں کہا؟
مزید پڑھیں: سیکورٹی خدشات، عمران خان کو لاہور جلسے سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کا مشورہ