عمران خان کا امریکی کانگریس کے سینئر رکن بریڈ شرمین سے ٹیلیفونک رابطہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن: چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے امریکی کانگریس کے سینئر رکن بریڈ شرمین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان اور کانگریس رہنما کے مابین ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس کے متعلق بریڈ شرمین نے کہا کہ اس حوالے سے جلد ویڈیو بیان جاری کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت انتخابات ملتوی کرنا چاہتی ہے۔شاہ محمود قریشی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں بریڈ شرمین نے بتایا کہ امریکی ڈیموکریٹ ڈاکٹر آصف محمود کی بریڈ شرمین سے ملاقات ہوئی جسے عمران خان اور بریڈ شرمین کی ٹیلیفونک گفتگو سے جوڑا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر آصف کچھ ہی روز پہلے پاکستان کی سیاسی صورتحال کے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور تحریکِ انصاف کی حمایت میں بیان جاری کرچکے ہیں۔

کانگریس کے رکن بریڈ شرمین کا کہنا ہے کہ دسیوں سال تک میں نے امریکا میں ریل کے سفر کومحفوظ کرنے کیلئے ممکنہ اعلیٰ ترین معیارات کی پاسداری کی وکالت کی۔

امریکا میں مختلف مسائل پر عوام کیلئے آواز اٹھانے والے کانگریس کے رکن بریڈ شرمین اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ملک کے مختلف مسائل کو اجاگر کرتے رہتے ہیں۔ ریل کے سفر کو محفوظ بنانے پر بیان بھی اسی بیانیے کا حصہ ہے۔

 

Related Posts