جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے کسی پارٹی کیساتھ ایسا نہیں ہوا۔عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان
تحریک انصاف سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیچھے کھڑی ہے، عمران خان

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے  کہ جو ہمارے ساتھ ہورہا ہے، کسی پارٹی کے ساتھ ایسا نہیں ہوا۔ امجد خان کو ٹارچر کیا گیا تاکہ وہ الیکشن نہ لڑے اور پارٹی چھوڑ دے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اڈیالہ جیل کے کمرۂ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ اگر الیکشن نہ لڑسکا تو سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا۔ شریف خاندان سرٹیفائیڈ منی لانڈرر ہے۔ بشریٰ بی بی ٹرسٹی ہیں۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODU0NzEsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NTQ3MSAtINi52YXYsdin2YYg2K7Yp9mGINqp25Ig2qnYp9i62LDYp9iq2ZAg2YbYp9mF2LLYr9qv24wg2YXYs9iq2LHYryDaqdix2YbbkiDaqduSINiu2YTYp9mBINin2b7bjNmEINiu2KfYsdisIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE2MjE3OSwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyMy8wNS9JbXJhbi1LaGFuLTgtMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6Iti52YXYsdin2YYg2K7Yp9mGINqp25Ig2qnYp9i62LDYp9iq2ZAg2YbYp9mF2LLYr9qv24wg2YXYs9iq2LHYryDaqdix2YbbkiDaqduSINiu2YTYp9mBINin2b7bjNmEINiu2KfYsdisIiwic3VtbWFyeSI6Itin2YTbjNqp2LTZhiDZudix24zYqNmI2YbZhCDZhtuSINit2YTZgtuBINin24zZhiDYp9uSIDEyMiDYs9uSINqp2KfYutiw2KfYqtmQINmG2KfZhdiy2K/ar9uMINmF2LPYqtix2K8g2qnbjNuSINis2KfZhtuSINqp25Ig2K7ZhNin2YEg2LPYp9io2YIg2YjYstuM2LHYp9i52LjZhSDYudmF2LHYp9mGINiu2KfZhiDaqduMINin2b7bjNmEINmF2LPYqtix2K8g2qnYsdiq25Ig24HZiNim25Ig2K7Yp9ix2Kwg2qnYsdiv24wg24HbktuUICIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]

گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف 24 ارب کے ثابت شدہ اسکینڈلز معاف کیے گئے۔ ٹرسٹ کی زمین کسی کی ملکیت نہیں ہوسکتی۔ شوکت خانم کی اربوں کی زمینیں ہیں، وہ میری ملکیت نہیں ہیں۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی بھی ٹرسٹی کی حیثیت رکھتی ہیں، ایک ٹکا بھی ہمارا نہیں ہے۔ طاقت کے زور پر قانون ختم کیا گیا۔ جنرل باجوہ نے اگست 2022 میں مجھے اور شاہ محمود قریشی سے کہا کہ چپ کر کے بیٹھ جاؤ تو 2 تہائی اکثریت مل جائیگی۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں کہا گیا اگر خاموش نہ ہوئے تو 30 نشستوں تک محدود کیا جائے گا۔ امجد خان آئی سی یو میں ہےاور یہ انتہا ہے۔ ملکی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا۔ ن لیگ کو میں نے 2002 میں اشارہ کیا تھا۔ ہم سے کوئی مذاکرات کرے، تب ہی مذاکرات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے۔ باقی سب ادارے مل چکے ہیں۔ نیب کوکوئی شرم نہیں ہے۔ نواز شریف اور زرداری توشہ خانہ سے بلٹ پروف گاڑیاں حاصل کرچکے ہیں۔ ان کے کیسز اس لیے بند ہیں کیونکہ انہوں نے کہا ہم حاضر ہیں۔

Related Posts