لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جیلوں میں قید اور زیرِ حراست تشدد سے نظریات قتل نہیں کیے جاسکتے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے جلسے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور گرفتار
ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جلسے میں 75 رسیپشن پوائنٹس اور 20 کلومیٹر تک عوام نے علی امین گنڈا پور کی گاڑی کے ساتھ مسلسل سفر کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ نظریات کو جیلوں میں ڈال کر قید کرنے یا زیرِ حراست تشدد سے قتل نہیں کیاجاسکتا۔ فاشسٹ لوگ ہماری حقیقی آزادی اور قانون کی حکمرانی کیلئے تحریک کو مزید مضبوط کر رہے ہیں۔
In DIK, Ali Amin's rally was massive with 75 reception points & highly charged ppl walking alongside his vehicle for 20 km. Ideologies cannot be killed by jails & custodial torture. The fascists are only strengthening our movement for Rule of Law & Haqiqi Azadi. pic.twitter.com/Fg8esHH4Uh
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 7, 2023
خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وفاقی وزیر پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کو پشاور ہاٸی کورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔
علی امین گنڈاپور نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ہائی کورٹ کے احاطہ میں پناہ لے رکھی تھی۔ پولیس کی بھاری نفری 1 ماہ قبل صبح سے ہائی کورٹ کے باہر موجود تھی۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ میں نے تمام ایف آئی آرز میں ضمانت کروائی ہوئی ہے، میرے خلاف پولیس کے پاس نہ کوئی وارنٹ ہے اور نہ مجھ پر کوئی ایف آئی آر ہے۔