جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا بلنڈر، نواز شریف میری نااہلی چاہتے ہیں۔ عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محسن نقوی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری، عمران خان کا احتجا ج کا اعلان
محسن نقوی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری، عمران خان کا احتجا ج کا اعلان

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی نہیں بلکہ بلنڈر تھا، جبکہ نواز شریف میری نااہلی چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا کہ محسوس ایسا ہوتا ہے جیسے اب بھی جنرل باجوہ کی پالیسی پر عمل جاری ہے۔جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا بلنڈر تھا، تسلیم کرتا ہوں۔ انہوں نے لابنگ کروائی۔

یہ بھی پڑھیں:

آصف زرداری پر الزام، شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت مسترد

بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ آرمی چیف کا ہی نام ہے۔ ابھی تک اسٹیبلشمنٹ نے مثبت اشارہ نہیں دیا، نئے آرمی چیف کی اپنی پالیسی ہوتی ہے۔ کمان کی تبدیلی کو 2 ماہ گزرے ہیں، اس لیے آرمی چیف کو شک کا فائدہ دیتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ عوام نے پہلی بار رجیم چینج قبول نہیں کیا۔ قوم سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت سے تنگ آچکی ہے۔ ہمارے دور میں جنرل باجوہ محترم تھے، تاہم بعد ازاں ان کے اقدامات جیسے رہے، وہ عوام میں نکل نہیں سکتے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی بظاہر نظر آرہی ہے۔اسمبلیاں تحلیل ہونے پر نگراں حکمت یہی بننی تھی، جس طرح کی انتقامی کارروائیاں موجودہ دور میں پی ٹی آئی کے خلاف ہوئیں، پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آئیں۔

Related Posts