لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کا آج 5واں روز ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ آج لانگ مارچ کے دوران ہم گوجرانوالہ سے گزریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایمن آباد میں کل کے عوامی استقبال اور شرکاء میں پائے جانے والے جوش و خروش کے مناظر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم 12کلومیٹر کی رفتار سے چل رہے ہیں۔
لانگ مارچ کیلئے ریڈ زون وسیع، رانا ثناء اللہ کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔عمران اسماعیل
سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل پانے کی وجہ سے جو لوگ ہمارے منتظر ہیں، انہیں اسی کے مطابق منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔ آج ہم ان شاء اللہ گوجرانوالہ شہر سے گزریں گے۔
ایمن آباد میں کل کےعوامی استقبال اور شرکاء میں پائے جانےوالے جوش و خروش کےمناظر! GT روڈ پر عوام کےاسی جوش و جذبےکے باعث ہم 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار ہی سے چل پا رہے ہیں۔ چنانچہ جو لوگ ہمارے منتظر ہیں اسی کےمطابق منصوبہ بندی کریں۔آج ہم انشاءاللہ گوجرانوالہ شہر سےگزریں گے۔ pic.twitter.com/ToZGBOsqmI
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 1, 2022
قبل ازیں سابق وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی ایمن آباد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی شہر نہیں، موڑ ایمن آباد کا قصبہ ہے۔ لگتا ہے پرویز رشید کے ساتھ رہ کر نواز شریف کی گنتی بھی کمزور ہوگئی ہے۔
یہ کوئی شہر نہیں، موڑ ایمن آباد کا قصبہ ہے. لگتا ہے پرویز رشید کے ساتھ رہ کر نواز شریف کی گنتی بھی کمزور ہو گئی ہے #حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ pic.twitter.com/0qbjYel7Id
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 1, 2022
تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ میں عوام لاکھوں کی تعداد میں شریک ہورہے ہیں۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ کے روز شروع ہونے والے لانگ مارچ کے شرکاء سے مختلف مقامات پر خطاب کیا اور وفاقی حکومت پر کڑی تنقید بھی کی۔