بحران کا حل انتخابات، حقیقی آزادی کیلئے لانگ مارچ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیخوپورہ، عمران خان شرقپور شریف میں عوامی جلسے سے خطاب آج کرینگے
شیخوپورہ، عمران خان شرقپور شریف میں عوامی جلسے سے خطاب آج کرینگے

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاسی بحران کا واحد حل انتخابات ہیں، ہم حقیقی آزادی کیلئے لانگ مارچ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ بحرانوں سے نجات کا راستہ فوری اور صاف و شفاف انتخابات ہیں۔ قوم کی حقیقی آزادی کیلئے لانگ مارچ کی جانب جارہے ہیں جبکہ پی ڈی ایم سیاست کے لبادے میں حکومت پر قابض ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کو ریٹائر کرکے گھر بھیجیں گے، بلاول بھٹو

بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سیاست کے لبادے میں قابض گروہ آئین اور جمہوریت پر حملہ آور ہے۔ بیرونی سازش سے ملک کو سیاسی و معاشی بحران کی دلدل میں دھکیلا گیا جبکہ پاکستان کے عوام نے مینڈیٹ کی توہین پر شدید ردِ عمل دیا ہے۔

تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت نے عوام کو دبانے کیلئے بد ترین فسطائیت کا سہارا لیا۔ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی گرفتاری اور حراست میں تشدد شرمناک ہے۔ بیرونی سازش کامیاب ہوئی تو عوام کسی تحریک کے بغیر سڑکوں پر نکلے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی حقیقی آزادی کے لئے فیصلہ کن مارچ اسی مہینے ہوگا، عمران خان کا 2روز قبل کہنا تھا کہ میری حکومت کمزور تھی، ویسی حکومت اب کبھی قبول نہیں کروں گا۔

Related Posts