پاکستان یزیدیت کے نرغے میں، 13 اگست کو لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان فسطائیت کے نرغے میں ہے، مجرموں کے گروہ کو امریکی سازش کے تحت اقتدار دلایا گیا، 13 اگست کو حقیقی آزادی جلسے میں لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عمران خان نے لکھا کہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ ہمارے پیغمبر پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے راہِ حق پر تھے، کوفہ کے لوگ یزید کے خوف سے انکی مدد کو نہ نکلے اور اسلام کےعظیم ترین المیے کو وقوع پذیر ہونے دیا گیا، ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ مجرموں کے برسرِ اقتدار گروہ، جسے تبدیلئ حکومت کی امریکی سازش کے ذریعے حکومت میں لایا گیا اور انکے سرپرستوں کے اقتدار کی شکل میں پاکستان آج یزیدیت (فسطائیت) کے نرغے میں ہے، کیا ہمارے لوگ بھی خوف میں مبتلا ہوکر اس سازش کےسامنے سرجھکائیں گے یا بحیثیت ایک قوم اس کڑے امتحان کا سامنا کریں گے؟، 13اگست کو میں اپنے حقیقی آزادی جلسے میں اس فسطائیت سے نمٹنے کے منصوبے کا اعلان کروں گا۔

ادھر کراچی کے حلقہ این اے 245 کے امیدوار محمود مولوی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، حلقے کی صورتحال اور الیکشن مہم بارے آگاہ کیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے گھر گھر بھرپور مہم چلانے کی ہدایت کی اور کہا کہ کراچی کے لوگوں کو تحریک انصاف پر اعتماد ہے، پی ٹی آئی این اے 245 سے دوبارہ کامیاب ہوں گے، پی ٹی آئی اس حلقے سے دوبارہ کامیاب ہوگی۔

عمران خان سے ملاقات میں محمود مولوی نے کہا کہ یہ نشست دوبارہ جیت کر آپ کو تحفہ دیں گے، چیئرمین خود الیکشن مہم کے لیے جلد کراچی آئیں گے۔

Related Posts