عمران خان پی ٹی آئی کارکنان کے ہمراہ خصوصی سیشن کا اہتمام آج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: چیئرمین تحریکِ انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان پی ٹی آئی کارکنان کے ہمراہ خصوصی سیشن کا اہتمام آج کریں گے جبکہ پارٹی کی 27ویں سالگرہ کل منائی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی فیصل جاوید خان نے کہا کہ عمران خان آج شام 7 بجے اپنے کارکنان کے ہمراہ خصوصی نشست کا اہتمام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، مولانا فضل الرحمان

ٹوئٹر پیغام میں فیصل جاوید خان نے کہا کہ کل عمران خان کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی کی 27ویں سالگرہ بھی منائیں گے۔ آج شام 7 بجے عید کے تیسرے روز بھی عمران خان کا خصوصی سیشن ہوگا۔

پیغام میں فیصل جاوید خان نے کہا کہ عمران خان پی ٹی آئی کارکنان کے سوالات کے جواب دیں گے۔ کل 25 اپریل 2023 کو منگل کے روز ہم عمران خان کے ساتھ پی ٹی آئی کی 27ویں سالگرہ منائیں گے۔

فیصل جاوید خان نے کہا کہ عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پر پی ٹی آئی کی جدوجہد کے حوالے سے سابق وزیر اعظم خصوصی خطاب کریں گے۔ تمام حلقوں میں الیکشن مہم کل شروع ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کا خطاب شہر شہر اسکرین پر دکھائیں گے۔ پی ٹی آئی ان شاء اللہ انتخابات میں تاریخی فتح حاصل کرنے کے بعد بلوچستان اور سندھ پہنچے گی۔ 

Related Posts