نواز شریف وطن واپس آئیں، ان کے حلقے میں شکست دوں گا۔عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف وطن واپس آئیں، ان کے حلقے میں شکست دوں گا۔عمران خان

گوجرانوالہ: چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کو باہر سے اسکرپٹ دیا جاتا ہے کہ روس سے سستا تیل نہ لینا، نواز شریف وطن واپس آئیں، ان کے حلقے میں شکست دے دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے لانگ مارچ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر قوم آزاد نہ ہو تو اس کی عزت نہیں ہوتی اور غلام قومیں کیڑے مکوڑوں کی طرح رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

 سابق معاونِ خصوصی شہباز گل کا نام ای سی ایل میں شامل

لانگ مارچ سے خطاب کے دوران سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اعظم سواتی جیسے سینیٹر پر بھی ظلم ہورہا ہے۔ عام آدمی تھانے کچہری میں دھکے کھاتا ہے۔ بھارت روس سے سستا تیل خرید رہا ہے، ان غلاموں کو اجازت نہیں۔

خطاب کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ کسی سپر پاور کے نزدیک گھٹنے ٹیکنا میرے نزدیک شرک ہے۔ ارشد شریف کو ملک چھوڑنا پڑا اور اسے کینیا میں شہید کردیا گیا۔

چیئرمین تحریکِ انصاف نے کہا کہ ارشد شریف حق اور سچ پر کھڑا تھا۔ لندن میں بیٹھا بھگوڑا اور سب سے بڑی بیماری زرداری مل کر کوشش کر رہے ہیں۔ سن لو، عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ غور سے سن لو، مجھ پر 30 ایف آئی آرز کٹ چکیں۔ دہشت گردی کا مقدمہ بنایا گیا۔ شریف خاندان کے گھر کا پالتو نوکر چیف الیکشن کمشنر علیحدہ مجھ پر کیس کر رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو عدالت لے کر جاؤں گا۔ 10 ارب روپے ہرجانے کا کیس کروں گا۔ ان کا ایک ہی مقصد ہے کہ کسی طرح ملک پر چور مسلط ہوجائیں اور مک مکا کرادیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو فیڈرل ہے اورملک کو اکٹھا رکھ سکتی ہے۔ زرداری تمہارا دیسی ولایتی بیٹا انگریز کی طرح اردو بولتا ہے۔ بلاول بھٹو 14سال میں اردو بھی نہیں سیکھ سکا۔ 

Related Posts