غیر جمہوری شخص کا مقابلہ جمہوری طریقے سے کریں گے،بلاول بھٹو زرداری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غیر جمہوری شخص کا مقابلہ جمہوری طریقے سے کریں گے،بلاول بھٹو زر داری
غیر جمہوری شخص کا مقابلہ جمہوری طریقے سے کریں گے،بلاول بھٹو زر داری

مالاکنڈ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو ہٹانے کیلئے میں گیٹ نمبر 4کو نہیں کھٹکھٹاؤں گا، غیر جمہوری شخص کا مقابلہ جمہوری طریقے سے کریں گے،بزدل نے پہلے پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کروایا اور اجلاس بلانے میں تاخیر کروائی، فوری عدم اعتماد کے پراسس کوجمہوری طریقے سے مکمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جلسے کرنے کے بجائے 172 اراکین کا اسمبلی میں جلسہ کرو،ہم بزدل کو بھاگنے نہیں دیں گے، یہ آج تک نہیں بتا سکا کس کوجانورکہہ رہا تھا، ہمارا وزیراعظم جانوراورجنگل کا قانون چاہتا ہے،عمران خان ہرادارے کواپنی ٹائیگرفورس بنانا چاہتا ہے ایسا نہیں ہونے دیں گے،مجھ پر تنقید کر نے والے اپنے بچوں کو بھی اردو سکھائیں۔

بدھ کو یہاں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹونے عوام کوووٹ کا حق دلایا تھا، ملا کنڈ کی عوام تین نسلوں سے خدمت کر رہے ہیں، بھٹو نے یہاں کی عوام کو فری پاسپورٹ کا حق دیا تھا، شہید بھٹو نے عوام کی قسمت بدلی، شہید بی بی نے نوجوانوں کو روز گار کے موقع فراہم کیے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کا آئی ڈی پیز کیساتھ سلوک پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے، وقت کے فرعون کا مقابلہ کر رہے ہیں، ہم کٹھ پتلی، سلیکٹڈ کا پہلے دن سے مقابلہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے خیبرپختونخوا کوشناخت دلائی، اٹھارویں ترامیم سابق صدر نے دی، ملاکنڈ کی عوام کو میرے والد نے دہشت گردی سے نجات دلائی۔

کچھ قوتیں ملاکنڈ، سوات میں پاکستانی پرچم نہیں دیکھنا چاہتی تھیں، سوات میں پرچم لہرانے کا وعدہ آصف زرداری نے پورا کیا، پیپلزپارٹی دور میں آئی ڈی پیز کا بھی مکمل خیال رکھا گیا تھا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ ہم اس غیرجمہوری شخص کا مقابلہ جمہوریت سے کریں گے، امپائرکی انگلی کے بجائے ووٹ کے انگوٹھے سے اس کا مقابلہ کریں گے، ہم کوئی غیر جمہوری کام نہیں کریں گے، میں کالا کوٹ پہن کرعدالت نہیں جاؤں گا، میں گیٹ نمبر 4 نہیں کھٹکھٹاؤں گا، طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کی بنیاد رکھی، اپوزیشن سے کہا ہر میدان میں مقابلہ کر کے اس کو بھگا سکتے ہیں، جیالوں کومبارکباد دیتا ہوں آپ کامیاب ہوچکے ہو۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اکثریت کھو چکے اور حکومت ختم ہو چکی، عمران سابق وزیراعظم بن چکا ہے، بزدل مقابلے سے بھاگ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں چوہے، چوہے کہنے والا بھاگ رہا ہے، خان توعزت،غیرت والے ہوتے ہیں، خان تو بہادر یہ کہاں کا خان ہے؟ یہ بنی گالہ، فنی گالہ کا خان ہو سکتا ہے، عمران غیرت ہے تو مقابلہ کرو، بزدل گالی دیتا ہے مرد ہے تومقابلہ کرو۔

انہوں نے کہاکہ چودہ دن کے اندر اجلاس بلانا پڑتا ہے، پہلے پارلیمنٹ لاجز، پھر سندھ ہاؤس میں حملہ کیا گیا، یہ بیچارے سپیکر کو آئین توڑ کر آرٹیکل 6 میں پھنسا رہا ہے، کیا آپ بزدل عمران کو بھاگنے دیں گے، عمران بھاگنے کے بجائے عدم اعتماد کا اجلاس بلاؤ، جلسے کرنے کے بجائے 172 اراکین کا اسمبلی میں جلسہ کرو۔

مزید پڑھیں: استعفیٰ نہیں دوں گا، اپوزیشن کو بڑا سرپرائز دیں گے، وزیراعظم

بلاول نے کہا کہ وزیراعظم ہو کر ہمیں اردوسکھانے کی کوشش کررہا ہے، اردوہماری قومی زبان ہے سب چاہتے ہیں اچھی اردوبولیں۔انہوں نے کہاکہ قوم چاہتی ہے وزیراعظم مہنگائی کی طرف دھیان دیں۔ وزیراعظم کے منہ سے مولانا فضل الرحمان کے خلاف ایسی باتیں اچھی نہیں لگتیں، گالی دینے کا مطلب ہارنے والے شخص کی نشانی ہے، ڈیزل، ڈیزل کہنے والے کو پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نظرنہیں آتا۔

Related Posts