مہنگائی میں اضافہ ہوگا، عوام باہر نکل آئے گی۔ عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی میں اضافہ ہوگا، عوام باہر نکل آئے گی۔ سینیٹ میں پھر پیسہ چلے گا اور ہم انتخابات میں دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میری ساری پیشگوئیاں سچ ثابت ہوئیں۔ اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جارہا ہے۔ کوئی ڈیل کی بات نہیں ہورہی۔

گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سب کچھ جھوٹ پر چل رہا ہے۔ الیکشن جھوٹے ہوئے، اداروں کی ساکھ تباہ کردی گئی۔ سکیورٹی تھریٹ کا جو کہا جارہا ہے، یہ بھی جھوٹ ہے۔ سارا ملک جھوٹ پر چل رہا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ملکی ادارے تباہ ہوچکے ہیں۔ انتخابات کے دوران پی ٹی آئی کو میدان میں نہیں آنے دیا گیا۔ ووٹرز نے پولنگ ڈے پر ان سے بدلہ لیا لیکن ووٹ کے ذریعے تبدیلی تسلیم نہیں کی گئی۔ مینڈیٹ چھین کر عوام کی امید ختم کردی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ اب مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔ عوام باہر نکل آئے گی۔ ہمارا پر امن احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ہم انتخابات میں دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے۔ سینیٹ الیکشن میں پھر پیسہ چلنے والا ہے۔

Related Posts