مسجد نبوی ﷺ    میں افسوسناک واقعہ، اس قسم کی کوئی ہدایت نہیں دی، ایک عاشق رسول ﷺ    ایسا سوچ بھی نہیں سکتا، عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسجد نبوی ﷺ    میں افسوسناک واقعہ، اس قسم کی کوئی ہدایت نہیں دی، ایک عاشق رسول ﷺ    ایسا سوچ بھی نہیں سکتا، عمران خان
مسجد نبوی ﷺ    میں افسوسناک واقعہ، اس قسم کی کوئی ہدایت نہیں دی، ایک عاشق رسول ﷺ    ایسا سوچ بھی نہیں سکتا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ دنوں مسجد نبوی ﷺ   میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اس قسم کی کوئی ہدایت نہیں دی، ایک عاشق رسول ﷺ   ہوں ، ایسا سوچ بھی نہیں سکتا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک انٹرویو میں  مسجد نبوی ﷺ   میں پیش  آنے والے واقعے پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مدینے میں جو ہوا یہ ان کے اپنے اعمال کی وجہ سے ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ لوگ تکلیف میں نکل رہے ہیں عوام کے اندر غصہ ہے،ان لوگوں نے بیرونی سازش کا حصہ بن کر حکومت گرائی، میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا کہ اس مقدس جگہ لوگوں کو آوازے کسنے کی ہدایت دوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی عاشق رسول ﷺ  ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، مدینہ میں جب یہ واقعہ ہوا تو ہمارے تمام کارکنان شب دعا منا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میرے دل میں جو رسول اللہ ﷺ  کا مقام ہے وہ کسی کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں، میرا عقیدہ ہے کہ دل میں نبی کریم ﷺ  کا عشق نہ ہو تو ایمان مکمل نہیں ہوتا، میں نے ہرفورم پراسلامو فوبیا کے خلاف آواز بلند کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، شہباز شریف کو گارڈ آف آنرز پیش

خیال رہے کہ دو روز قبل سیاسی مخالفت کے جنون میں مذہبی تقدس کی پامالی کا واقعہ پیش آیا، وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیرِنارکوٹیکس کنٹرول نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی مسجدِ نبوی ﷺ آمد کے موقع پر بے ہودہ آوازیں کسی گئیں۔

 دوسری جانب گزشتہ کل سعودی سفارت خانہ کے میڈیا ڈائریکٹر نے بیان دیا ہے کہ مسجد نبوی میں پیش آئے واقعے میں متعدد پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے، اُن میں سے چند کو قوانین کی خلاف ورزی اور مقدس مقامات کی توہین کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ مسجدِ نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی بے حرمتی پر حراست کی کارروائی کی گئی، یہ گرفتاریاں سعودی قواعد توڑنے پر ہوئی ہیں۔

Related Posts