الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج، عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست کی سماعت آج ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مجھے کچھ ہوا تو قوم 4 لوگوں کو کبھی معاف نہیں کریگی، عمران خان
مجھے کچھ ہوا تو قوم 4 لوگوں کو کبھی معاف نہیں کریگی، عمران خان

اسلام آباد: عدالت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نااہل کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے سے متعلق تحریکِ انصاف کی درخواست پر سماعت آج کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست کی سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کے متعلق چودھری سرور کا دعویٰ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس کے تحت نااہل قرار دیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عمران خان نے نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔

قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پیر کو سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔ سماعت 22 اکتوبر کو کرنے کی استدعا مسترد کردی گئی۔

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وکیل بیرسٹر علی ظفر کے توسط سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے اپنی نااہلی سے متعلق فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔

ہائیکورٹ کا ریمارکس دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کی نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت آج نہیں ہوگی۔ رجسٹرار آفس نے بھی عمران خان کی جانب سے دائر درخواست پر اعتراضات عائد کیے تھے۔ 

 

Related Posts