نجی فیکٹری کےغیرملکی مینجرکاقتل،وزیراعظم کانوٹس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب کررہے ہیں
وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب کررہے ہیں

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےسیالکوٹ کی نجی فیکٹری میں غیرملکی مینجرکےقتل کےواقعےکانوٹس لیتے ہوئے کہاہے کہ واقعے میں ملوث افرادکوقانون کےکٹہرےمیں لایاجائےگا،ملک میں موجودغیرملکیوں کے جان و مال کی حفاظت ریاستی ذمہ داری ہے، کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نےاپنےٹوئٹرپیغام میں کہاکہ سیالکوٹ واقعہ پاکستان کے لیے باعث شرم ہے،واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاریاں جاری ہیں جبکہ میں خودواقعے سے متعلق تحقیقات کی نگرانی کررہا ہوں۔

وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی طاہراشرفی نے کہا کہ سیالکوٹ میں توہین مذہب کے الزام میں سری لنکن منیجر کے قتل کی مذمت کرتےہیں،ایسےواقعات مذہبی منافرت پھیلانےکی کوشش اور عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت حسان خاورکاکہناتھاکہ واقعہ صبح 11 بجے پیش آیا،جس کےبعدپولیس کی بھاری نفری فوری وہاں پہنچ گئی متشعل افرادکومنشترکرکےتحقیقات کاآغازکردیا،انہوں نےبتایاکہ پولیس نےاب تک 50 کے قریب مشتعل افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:توہین رسالت کاالزام،سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کامینجرتشددسےہلاک

ترجمان پنجاب حکومت کامزیدکہناتھاکہ  اگرواقعےمیں اگر پولیس کی غلفت نظر آئی تو افسران کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Posts