عمران خان جیل سے باہر آکر انتقام نہیں لیں گے، بیرسٹر گوہر نے کس کو پیغام پہنچادیا؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI chairman announces to challenge £190 million case verdict

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم وپارٹی کے بانی عمران خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ حکام کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوگی اور عمران خان باہر آکر کسی سے انتقام نہیں لیں گے۔

منگل کے روز اسلام آباد میں عدالتی کمپلیکس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ مذاکرات میں دو اہم مطالبات پیش کرے گی، پہلا عمران سمیت تمام قیدیوں کی رہائی اور 9 مئی اور 26 مئی کے واقعات پر کمیشن کی تشکیل۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کے لیے بات چیت ضروری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کے نتیجے میں کامیابی ملے گی اور حکومت اور پارٹی کے درمیان اختلافات حل ہوں گے۔

سپریم کورٹ نے 9 مئی کے واقعات میں سیکورٹی کی ناکامی پر سوالات اٹھادیئے

انہوں نے کہاکہ ہم اپنے مطالبے پر قائم ہیں کہ ہمیں 8 فروری کے عام انتخابات میں دیے گئے مینڈیٹ کی واپسی چاہیے۔ ہم اپنے مینڈیٹ کی واپسی چار ماہ میں چاہتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ پی ٹی آئی کے بانی جیل سے باہر آ کر اپنے مخالفین سے انتقام لیں گے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ عدلیہ کی آزادی اور عوام کے حقوق کے لیے کام کریں گے۔

Related Posts