وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا ہوسکتی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق رانا ثناء اللہ نے ایک پروگرام کے دوران کہا “مجھے لگتا ہے کہ عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا ہو گی، پی ٹی آئی کے بانی خود اپنے دشمن ہیں۔
حکومت کا مؤقف واضح کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا، “میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ادارے کے سربراہ نے پچھلے 2 سالوں میں آنکھ نہیں جھپکی اور آئندہ 3 سالوں میں بھی ایسا نہیں کریں گے۔ پی ٹی آئی جب چاہے ہم سے بات کرسکتی ہے۔
آئینی ترامیم کے لیے پی ٹی آئی رہنماؤں کے اغوا کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا، “یہ سب ایک ڈرامہ تھا کہ کسی کو ترامیم کے لیے اغوا کیا جائے۔ اور یہ ڈرامہ کس نے رچایا؟ پی ٹی آئی اور اس کے بانی دونوں کو پتا ہے ، علی امین گنڈا پور دونوں طرف کھیلتے ہیں۔”