عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جھوٹ بولا اورجان بوجھ کرحقائق کوچھپایا، مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جیل میں رات کو مرد افسران میری ویڈیوز بناتے تھے، مریم نواز
جیل میں رات کو مرد افسران میری ویڈیوز بناتے تھے، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں ہوش اڑانے والے انکشافات سامنے آگئے ہیں، رپورٹ نے عمران خان کے چہرے سے بچا کھچا نقاب بھی اُتار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کا تنظیمی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا، اجلاس میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف، لیگی صدر شہبازشریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے، اس کے علاوہ اجلاس میں دیگر رہنما ء بھی شریک ہوئے تھے۔

اجلاس کے ختم ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق26فارن اکاؤنٹس تھے، 26 اکاؤنٹس میں سے 18 اکاؤنٹس ایکٹو تھے، 18 میں سے پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن نے چارڈ کلیئر کئے تھے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ امریکا،مڈل ایسٹ،آسٹریلیا،کینیڈا،انگلینڈ سے فارن فنڈنگ ہوئی، جوکچھ بھی ہوا عمران نیازی کی مرضی سے ہوا، عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جھوٹ بولا اورجان بوجھ کرحقائق پر پردہ ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ نے عمران خان کے چہرے سے بچا کھچا نقاب کھینچ دیا ہے۔ الیکشن کمیشن رپورٹ انکشافات سے قوم کا دماغ چکرا کررہ گیا ہے۔ کسی جماعت یا لیڈرکے خلاف ایسے شواہد کبھی سامنے نہیں آئے۔

مریم نواز نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں ہوش اڑانے والے انکشافات ہیں، الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف رپورٹ جاری کی۔

مریم نواز کا وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان نے ٹویٹ میں کہا الیکشن کمیشن رپورٹ کوویل کیم کرتا ہوں، جواب دینے کے بجائے کہتے ہیں برانڈ عمران کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب ان کو پتا چل گیا ہے حقائق سامنے آئیں گے، انہوں نے رپورٹ ریلیز نہ کرنے کے لیے پریشرائز اور دھمکایا گیا، 7سال سے تاخیری حربے استعمال کیے، اگرآپ نے چوری نہیں کی تھی تو تلاشی کیوں نہیں دیتے، نوازشریف نے جرم کیے بغیر سینہ تان کرتلاشی دی، آپ کا بال بال جھوٹ،سازش میں نکلا۔

مزید پڑھیں: ڈیل تو ہورہی ہے، ن لیگ کی تصدیق، ملوث افراد کے حوالے سے اہم انکشافات بھی کردیئے

نالائقی، جھوٹ، سازش، لوٹ مار، معاشی تباہی، بے روزگاری، غیر ملکی فنڈنگ کے مجرم یہ ہے آپ کا برانڈ، آپ کا برانڈ توکھل کرسامنے آچکا ہے، اب آپ کوفرارکا موقع نہیں ملے گا۔ کچھ وزرا نے کہا ہم سرخرو ہوئے کس پر بات پر سرخرو ہوئے؟۔

Related Posts