اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا ہے کہ عمران صاحب عوام کورونا وائرس سے مررہے ہیں، آپ کا ’انصاف صحت کارڈ‘ کہاں ہے؟۔
مریم اورنگزیب نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب نواز شریف کے صحت کارڈ سے تو غریبوں کا علاج ہوتا تھا،اُس صحت کارڈ سے عوام صحت یاب ہوتے تھے۔ اب اسپتالوں میں افراتفری اور مریضوں کا سیلاب ہے، عمران صاحب آپ نے بے حسی کی چادر اورڑھ رکھی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب قوم کو بتائیں کہ اس وقت کتنے صحت کارڈز سے کورونا مریضوں کا علاج ہورہا ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب خدا کا واسطہ ہے کہ پاکستان کے عوام کی زندگیوں سے کھیلنا بند کردیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے علاج کی ادویات مہنگی اور بازار سے غائب ہیں، وزیرصحت کہاں ہیں؟عمران صاحب آپ وزیر صحت ہیں اور کورونا مریضوں کو وینٹی لیٹرز میسر نہیں۔
عمران صاحب آپ وزیر صحت ہیں اور چند سو روپے کا آکسی میٹراس وقت ہزاروں روپے میں فروخت ہورہا ہے،عمران صاحب مرغی، انڈے، کٹے، بھینسیں، سبزیاں، دالیں، چینی سب کچھ مہنگا ہے، غریب کی صحت کیسے ٹھیک رہے گی؟