عمران خان کھلاڑی، باقی سب اناڑی ہیں۔بھارتی میڈیا کی ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کھلاڑی، باقی سب اناڑی ہیں۔بھارتی میڈیا کی ویڈیو وائرل
عمران خان کھلاڑی، باقی سب اناڑی ہیں۔بھارتی میڈیا کی ویڈیو وائرل

نئی دہلی: سوشل میڈیا پر بھارتی میڈیا کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں ٹی وی میزبان کا کہنا ہے کہ عمران خان اناڑی اور اپوزیشن میں شامل باقی سب اناڑی ہیں کیونکہ انہوں نے سب کو کلین بولڈ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی اینکر انجنا اوم کشب نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد اپنا خصوصی پروگرام کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے سپر اوور کرا کر اپوزیشن کو شکست دے دی ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:

ول اسمتھ کا تھپڑ حقیقی تھا یا جعلی، نامور ریسلر نے تبصرہ کردیا

بھارتی ٹی وی اینکر نے اپنے پروگرام میں عمران خان کو اپوزیشن کو گیندیں کراتے ہوئے بھی دکھایا۔ انجنا اوم کشب نے کہا کہ پاکستان میں اپریل کے میچ کا ہر کسی کو انتظار تھا۔ بلاول بھٹو، مریم نواز، شہباز شریف اورفضل الرحمان نے پوری تیاری کرلی تھی۔

ٹی وی میزبان انجنا اوم کشب نے کہا کہ عمران خان کے سپر اوور نے اپوزیشن کا گیم ہی اوور کردیا۔ عمران خان نے ایسا باؤنسر مارا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی تحلیل ہوگئی۔ پھر آؤٹ سوئنگ کروائی جس سے اپوزیشن کیچ آؤٹ ہوگئی۔

انجنا اوم کشب نے کہا کہ پاکستان میں 90 روز میں انتخابات کا اعلان ہوگیا۔ حیرت انگیز طور پر بھارتی اینکر نے سیاسی صورتحال پر سپریم کورٹ کے نوٹس لینے کو بھی عمران خان کا ہی ایک کارنامہ قرار دیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو کو بہت پسند کیا۔

Related Posts