اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان اس وقت ملک میں حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے۔
پریس کلب کے باہر آئی ایس ایف کی ریلی کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر نے کہا کہ ساری قوم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ غلامی کی زندگی گزارنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معیشت کو دیکھ کر لوگ اس وقت خوف زدہ ہیں،ڈالر بڑھ رہا ہے تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے، یہ ایک امپورٹڈ حکومت ہے جس کو قوم ماننے کو تیار نہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ قوم نے فیصلہ کرلیا ہے، فیصلہ سازوں کو بھی فیصلہ کرنا ہوگا، ملک کو اب نئے الیکشن پر جانا ہے، یہ فیصلہ بند کمروں اور حرام کے پیسہ پر نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ خان صاحب جلد ہی کال دینے والے ہیں، نوجوانوں تیار رہو، ہمارے تمام تر سیاسی حریف پریشان ہیں، الیکشن کمیشن تاریخیں بڑھا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:بلاول نے شہبازشریف کے جہاز میں سمرقند جانا پسند نہیں کیا۔شیخ رشید کا انکشاف