اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان انتشار کی سیاست کررہے ہیں۔
احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان کیلئے اپنی سیاست کو قربان کیا، پاکستان کو بچانا ضروری تھا، عمران خان انتشار کی سیاست کررہے ہیں، عمران خان ممنوعہ فنڈنگ کے ذریعے انارکی پھیلا رہے ہیں۔پاکستان کو استحکام کی ضرورت تھی اس لیے مشکل فیصلہ کیا۔
رہنما ء ن لیگ نے کہا کہ حکومت اب بھی قیمتِ خرید پر پیٹرولیم مصنوعات شہریوں کو مہیا کر رہی ہے۔پاکستانی معیشت پر گزشتہ حکومت کے افراد کسی بھی سطح پر مباحثے کے لیے آ جائیں۔یوکرین روس جنگ کے سبب عالمی سطح پر پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
احسن اقبال نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب پر چھوڑ کر گئے اس وقت ساڑھے 500 ارب تک اسے پہنچا دیا گیا۔نہایت بوجھل دل کے ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت آئی ایم ایف سے سبسڈی ختم کرنے اور ٹیکس عائد کرنے کا وعدہ کر کے گئی، ہم حکومت میں آئے تو ہمیں معلوم تھا کہ کن مسائل کا شکار ہونا پڑے گا، ہم چاہتے تو سیاست بچاتے اور الیکشن کروا دیتے، اس سے ملک کو مزید نقصان ہوتا۔
مزید پڑھیں:امپورٹڈ حکومت رات کی تاریکی میں عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالتی ہے، اسد عمر