عمران خان نے ملک میں انارکی پھیلانے کا تہیہ کر رکھا ہے: رانا ثناء اللہ

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران نے ملک میں انارکی پھیلانے کا تہیہ کر رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ جیل بھرو تحریک اب ڈوب مرو تحریک بن چکی ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک میں کل ملا کر سو سوا سو افراد ہیں ان میں سے بھی 80 فیصد کہتے ہیں کہ ہمیں چھوڑ دیں، تمام افراد کو تیس تیس دن کے لیے نظر بند کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پہلے دور دراز کی جیلیں بھریں گے اور اس کے بعد لاہور اور پنڈی کے شہروں کی جیلیں بھری جائیں گی۔ان کا اسلام آباد کے گھیراؤ کا منصوبہ بھی ناکام ہو چکا، آپ جیل میں جانا چاہتے تھے تو آپ کو جیل بھیج دیا، آپ کو جیلوں کی سیر کرارہے ہیں تاکہ آپ جیلوں کے حالات سے واقف ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، عدلیہ کو کمزور کرنا ملک کے مسائل میں اضافہ کرنا ہے، آج دنیا بابا رحمتے اور جسٹس منیر کو کس نام سے یاد رکھتی ہے؟

وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ایم ایل کی پوزیشن آج بھی پنجاب میں بہت بہتر ہے، اگر ہم امیدواروں میں تبدیلی کریں تو نشستیں جیت سکتے ہیں، پارٹی کو سفارشات پیش کریں گے لیکن فیصلہ پارٹی قیادت کو کرنا ہے، الیکشن میں عوام انہیں ووٹ کی طاقت سے مسترد کریں گے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بنچ فکسنگ کی انکوائری کی جائے سوموٹو لیا جائے اور سزا دی جائے کہ کسی جج کے ساتھ پرویز الہی کے تعلقات کیوں ہیں؟

مزید پڑھیں:حکومت کی سپریم کورٹ کو تقسیم کرنے کی سازش ناکام ہوگی۔شیخ رشید

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی بہتری کے لیے کوئی ایک کام نہیں کیا، عمران خان نے چار سال ملک کیلئے مسائل پیدا کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، قوم اس فتنے سے واقف ہوچکی، عمران خان ملک میں عدم استحکام پھیلا رہا ہے۔

Related Posts